گلبرگ ٹاؤن نے  مختلف بلاکس میں سڑکوں کی تعمیر و استرکاری کا کام مکمل کر لیا

گلبرگ ٹاؤن نے  مختلف بلاکس میں سڑکوں کی تعمیر و استرکاری کا کام مکمل کر لیا

12 ربیع الاول سے قبل گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور میونسپل کمشنر حمیر احمد کی سربراہی میں  بلاک 2. 3 ۔6. 16. 17. 18. 19 اور 20 میں سڑکوں کی تعمیر و استرکاری کا کام مکمل کر لیا گیا۔

کراچی: 12 ربیع الاول کے موقع پر شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور میونسپل کمشنر حمیر احمد کی سربراہی میں  بلاک 2. 3 ۔6. 16. 17. 18. 19 اور 20 میں سڑکوں کی تعمیر و استرکاری کا کام مکمل کر لیا گیا ٹاؤن میں مختلف سڑکوں کی تعمیر و استرکاری کا کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ مساجد، جلوس کی گزرگاہوں اور اہم شاہراہوں پر بھی سڑکوں کی بہتری کے کام کیے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے بلاک 17 اور 18 میں جاری سڑکوں کی تعمیر و استرکاری کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر عوام کو سہولیات کی فراہمی اور جلوسوں کی گزرگاہوں کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ گلبرگ ٹاؤن کی حدود میں مساجد اور جلوسوں کی گزرگاہوں سمیت مین سڑکوں کی تعمیر و استرکاری کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔

نصرت اللہ نے کہا کہ ساتھ ہی محکمہ برقیات کے عملے نے گلبرگ ٹاؤن کو برقی قم قموں سے عرس البلاد کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ 12 ربیع الاول کے روز مرکزی جلوسوں میں ٹاؤن کی جانب سے مرکزی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں عاشقان رسول کو ٹھنڈے مشروبات۔ اور آنے والے جلوس کے شرکاء پر خوشبوں کا اسپرے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ، یوسی چیئرمین اور متعلقہ افسران و عملہ بھی موجود تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں