پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں: محسن نقوی
وزیرداخلہ محسن نقوی کا دہشت گردی کے متاثرین کے عالمی دن پر پیغام۔ دہشت گردی کے تمام متاثرین اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، قوم یا سرحد نہیں، یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ دہشت گردی کے متاثرین کی قربانیاں انسانیت کیلئے ایک ناقابل فراموش باب ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے سر کا تاج ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہو کر مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہداء اور متاثرین کی قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری انسانیت کی جنگ ہے۔ پاکستان پرامن اور محفوظ دنیا کیلئے دہشت گردی کے سامنے چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔
