بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن نے میئر کراچی کو پلاٹ کی لیز تجدید کرنے کی سرکاری فیس معافی کی درخواست کردی
بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے مدد مانگ لی
فیصل ایدھی نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو خط لکھ دیا
خط میں جی ون سروے نمبر 73 شیٹ نمبر جی کے غلام حسین قاسم کواٹرز کے پلاٹ کی لیز تجدید کرنے کی سرکاری فیس معافی کی درخواست کی گئی ہے
بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کے کھارادر میں موجود پلاٹ کی لیز ختم ہو چکی ہے
بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے جو کہ بلا کسی معاوضہ انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے ، خط
طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والا فلاحی ادارہ یتیم ، بے سہارا ، خواتین ، بزرگوں ، بچوں اور مستحق افراد کی کفالت کر رہا ہے ، خط
انسانی ہمدردی اور عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے لیز کی تجدید کی سرکاری فیس مکمل طور پر معاف کرنے کی منظوری دی جائے ، خط
