کامن ویلتھ گیمز: حکومت نے پاکستان کیلیے تمغہ جیتنے والی باکسر فاطمہ زہرہ کو انعام سے نواز دیا

کامن ویلتھ گیمز: حکومت نے پاکستان کیلیے تمغہ جیتنے والی باکسر فاطمہ زہرہ کو انعام سے نواز دیا

وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے فاطمہ زہرا کی تاریخی کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا

وفاقی حکومت نے کامن ویلتھ گیمز 2026ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتنے والی قومی باکسر فاطمہ زہرا کو  20 لاکھ روپے کا نقد انعام اور تعریفی سند دی۔

اسلام آباد میں منعقد والی ایک پروقار تقریب میں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے فاطمہ زہرا کو 20 لاکھ روپے کا چیک اور تعریفی سند پیش کی

فاطمہ زہرا نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز کے ویمنز 60 کلوگرام باکسنگ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔

وہ کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کے میدان میں تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ فاطمہ زہرا پوری قوم کے لیے فخر اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی تاریخی کامیابی نے پاکستان باکسنگ اور بالخصوص خواتین کے کھیلوں کے لیے نئی امید پیدا کی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں