چیئرمین مورڑو میربحرٹاؤن و دیگر کی چیئرمین واٹر بورڈ سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو
واٹر بورڈ کے چیئرمین و میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، کرم اللہ وقاصی اور ایم ڈی واٹر بورڈ احمد علی صدیقی چییف آپرریٹنگ افسر
اسد اللہ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے صدر و ایم پی اے لیاقت علی آسکانی، ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر، ٹاؤن وائس چیئرمین شوکت بلوچ، بلدیہ ٹاؤن وائس چیئرمین عجب خان لالا، یوسی 4 چیئرمین علی رضا رند، یوسی 3 پرانا گولی مار چیئرمین والی محمد، چیئرمین ڈاکٹر مراد، چیئرمین فاروق خاصخیلی سمیت دیگر منتخب نمائندگان اور افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں علاقے میں پانی و نکاسیٔ آب سے متعلق امور اور عوامی مسائل پر اہم تبادلۂ خیال کیا گیا اور مسائل کے حل کے لیے باہمی مشاورت سے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔
