صدرِمملکت کا 372 شخصیات کومختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی پر’’ سول ایوارڈز‘‘ دینے کا اعلان

صدرِمملکت کا 372 شخصیات کومختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی پر’’ سول ایوارڈز‘‘ دینے کا اعلان

8شخصیات کو نشانِ امتیاز، 16 کو ہلالِ امتیاز، 70 کوستارۂ امتیاز، 138کوتمغۂ امتیاز عطا کئے جائیں گے

45شخصیات کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔

سعودی شہزادہ سعود بن نائف بن عبدالعزیز السعود کوہلال پاکستان دیا جائے گا۔۔۔ ترک وزیر خارجہ اور ترک وزیر دفاع کو ستارہ پاکستان سے نوازا جائے گا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محسن نقوی، احد چیمہ اور محمد اورنگزیب کو بھی نشان امتیاز عطا کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی بی فواد اسد، اٹارنی جنرل منصور عثمان، چئیرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال اور سیکرٹری خزانہ امداد بوسال کو ستاہ امتیاز دیا جائے گا۔

پی ٹی وی نیوز کے سینئرصحافی تصور عرفات کو تمغہ امتیاز۔ پاکستان ٹی وی کے ہیڈ عادل شاہزیب، سینئرنیوز اینکرڈاکٹر ماریہ ذوالفقار۔ محمد صالح ظافراوردیگر صحافیوں کو سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔۔۔ اعزازات 23 مارچ 2027 کو یومِ پاکستان کے موقع پرعطا کئے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں