سندھ کے سرکاری اسکولوں میں چہرہ شناخت حاضری کا نظام 17 اگست سے شروع

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں چہرہ شناخت حاضری کا نظام 17 اگست سے شروع

کراچی: سندھ کے 6 اضلاع میں سرکاری اسکولوں میں فیشل ریکگنیشن اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم (فریمز) کا باقاعدہ نفاذ 17 اگست سے شروع کیا جائے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں فریمز کے آغاز کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور پائلٹ مرحلے کے لیے صوبے کے ہر ڈویژن سے ایک ضلع منتخب کیا گیا ہے، جس میں تدریسی عملے کے ساتھ نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضری بھی مانیٹر کی جائے گی۔پہلے مرحلے میں کراچی ایسٹ، حیدرآباد، نوشہروفیروز، جیکب آباد، گھوٹکی اور عمرکوٹ کے اضلاع شامل ہوں گے۔  ڈیجیٹل موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضری فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹر کی جائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ فریمز کی شروعات پائلٹ اقدام کے طور پر 6 اضلاع سے کی جا رہی ہے۔ کامیاب پائلٹ مرحلے کے بعد FRAMES کو مرحلہ وار سندھ کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایپلیکیشن کو یوزر فرینڈلی بنایا گیا ہے، جبکہ ممکنہ تکنیکی مسائل کی نگرانی، نشاندہی اور بروقت حل کے لیے بھی باقاعدہ میکنزم وضع کیا گیا ہے۔ایپلیکیشن صرف حاضری کا نظام نہیں بلکہ طلبہ کے اس حق کو یقینی بنانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے کہ انہیں اسکول میں اساتذہ کی دستیابی حاصل ہو۔ ابتدائی مرحلے میں 6 اضلاع کے 49,565 تدریسی اور نان ٹیچنگ عملے کی حاضری FRAMES کے ذریعے مانیٹر کی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں