ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد ٹاون اور لیاقت آباد میں جشنِ آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا
کراچی: ٹاؤ ن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد اور لیاقت آباد میں جشنِ آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
ٹاون میونسپل کارپوریشن ناظم آباد اور لیاقت آباد کے مرکزی دفتر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔
اس موقع پرچیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر، چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب ٹاؤن میونسپل کمشنر عزیر الرحمن تنیو،بلدیاتی افسران و ملازمین نے شرکت کی۔
چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر اور چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے قومی پرچم فضا میں بلند کیا اور جشنِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا، اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے پاکستان کی عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی بھرپور انداز میں مناتی ہیں،کیونکہ آزادی رب العزت کی عطا کی ہوئی بیش بہا نعمت ہے اس نعمت کی قدر کرنا ہم سب پر لازم ہے۔
چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ اپنے اکا برین اور بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیئے کے جن کی جدوجہد اور قربانیوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا اور آج ہم ایک آزاد ملک کے آزاد شہری ہیں۔ واضع رہے کہ گزشتہ شب ناظم آباد ٹاون کی جانب سے جشن آذادی کے موقع پر ماہرلقادری پارک میں ایک رنگا رنگ تقریب بھی رکھی گئی تھی، جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن،ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم، چیئر مین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر،وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی،اسسیٹنٹ کمشنر ناظم آباد رابعہ سید میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیو، یوسی چیئر مینز،وائس چیئر میز، بلدیاتی افسران،ٹاؤن ملارمین،اساتذہ اور طلبہ وطالبات اور علاقہ مکینوں کی بہت بڑی تعدادموجود تھی۔ شب عزم آذادی کے شاندار پروگرام میں پرچم کشائی، ٹیبلو، ملی نغمے، اور شاندار آتش بازی کامظاہرہ کیا گیا،اور عمدہ کارکردگی پر بچوں کوتعریفی اسناد اور اعزازات سے نوازا گیا،اسی طرح گزشتہ شب لیا قت آباد ٹاؤن کی جانب سے بھی جشن آذادی کے موقع پر ڈاکخا نہ چورنگی پر ایک رنگا رنگ تقریبات بھی رکھی گئی تھی۔جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج،چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب،وائس چیئر مین اسحاق تیموری یوسی چیئر مینز،وائس چیئر میز، بلدیاتی افسران،ٹاؤن ملارمین،اساتذہ اور طلبہ وطالبات اور علاقہ مکینوں کی بہت بڑی تعدادموجود تھی،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد میں جشن آذادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا، پرچم کشائی کی گئی، ٹیبلو، ملی نغمے، اور شاندار آتش بازی کامظاہرہ کیا گیا،اور عمدہ کارکردگی پر بچوں کوتعریفی اسناد اور اعزازات سے نوازا گیا،

