spot_img

جناح ٹاؤن میں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد، کیک کاٹا گیا

جناح ٹاؤن میں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد، کیک کاٹا گیا

پاکستان ایک مضبوط اور پائیدار ریاست ہے اور ترقی کا سفر جاری رہے گا، رضوان عبد السمیع

کراچی: جناح ٹاؤن میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹاؤن چیئرمین رضوان عبد السمیع نے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فؤاد کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا اور یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔

تقریب میں جناح ٹاؤن کے کونسل اراکین، دونوں ٹاؤنز کے افسران اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رضوان عبد السمیع نے حاضرین کو جشنِ آزادی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ 14 اگست محض ایک تاریخی دن نہیں بلکہ اپنے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع بھی ہے پاکستان کے قیام کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں اور جانی و مالی مشکلات برداشت کیں، جن کی داستانیں آج بھی نسل در نسل منتقل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کی حقیقی قدر اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے میں ہے، لہٰذا ہر شہری کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی قومی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانا چاہیے۔

تقریب کے دوران جناح ٹاؤن اور گلشن اقبال ٹاؤن کے ملازمین، افسران، کونسلرز اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا اور تقریب کے کامیاب انعقاد کو اجتماعی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا گیا۔ خطاب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان ایک مضبوط اور پائیدار ریاست ہے جو ان شاء اللہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گی اور ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں