نیا ناظم آباد میں ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کی شرکت

نیا ناظم آباد میں ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کی شرکت

نیا ناظم آباد میں خواتین کے ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس کے فائنل میں کراچی اور گوادر کی ٹیمیں مدِمقابل آئیں۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کی ٹیم نے سپر اوور میں فتح حاصل کر کے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم این اے و صدر وومن ونگ (کراچی ڈویژن) ڈاکٹر شاہدہ رحمانی صاحبہ اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد حسین ستی تھے۔

اس موقع پر سی ای او نیا ناظم آباد سید طلحہ حسین، سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کاچھیلو، ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر حاجی نواز بروہی اور ایم سی منگھوپیر آغا خلیق سمیت نیا ناظم آباد کی انتظامیہ، دیگر ٹیمیں اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

میچ کے اختتام پر مہمانانِ گرامی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی اور عابد حسین ستی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کی کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور تقسیم کئے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں