پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف قطر اسپتال کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب، کیک کاٹا گیا

پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف قطر اسپتال کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب، کیک کاٹا گیا

جشنِ آزادی کی شاندار تقریب

کراچی: ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جانب سے 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار اور شاندار کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

تقریب میں پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور پارٹی رفقاء کے جذبۂ خدمت کی بھرپور عکاسی ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے معزز عہدیداران، کارکنان، پیرا میڈیکل ونگ کے ذمہ داران اور دیگر دوست و احباب نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے دوران قومی پرچم لہرائے گئے، کیک کاٹا گیا اور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر نوجوانوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور پارٹی کے جمہوری و عوامی منشور پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ہم پیپلز پیرا میڈیکل ونگ قطر ہسپتال یونٹ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر، تمام عہدیداران، کارکنان اور پورے اسٹاف کو اس شاندار، منظم اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں