ہر شہری برابر، یہی پاکستان کی اصل طاقت ہے:بلاول بھٹو زرداری

ہر شہری برابر، یہی پاکستان کی اصل طاقت ہے:بلاول بھٹو زرداری

اقلیتوں کے قومی دن پر بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی پیغام۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ہر شہری کا برابر کا وطن ہے، خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔اقلیتی برادریوں کی قربانیاں، خدمات اور قومی تعمیر میں کردار پاکستان کے وجود کا اہم حصہ ہیں۔ ان کے خواب ہمارے خواب اور ان کی امیدیں ہماری امیدیں ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے آئینی حقوق، مذہبی آزادی اور مساوی شہریت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ ایسا پاکستان بنائیں جہاں ہر مذہب کا احترام، ہر آواز کو وقار اور ہر شہری کو مساوی حقوق، مواقع اور محفوظ مستقبل حاصل ہو۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں