کراچی میں ڈاکو ایدھی سینٹر سے رضاکاروں کے 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
ایدھی ہوم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی ایدھی ہوم سہراب گوٹھ پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے۔
انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ مسلح ڈاکوؤں نے ایدھی سینٹر کے ملازمین سے 65 لاکھ روپے لوٹ لئے
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج تنخواہوں کا دن تھا تو ملازمین میں تنخواہ تقسیم ہونا تھی، بینک سے رقم نکال کر لائی گئی تو 4ڈاکو تعاقب کرتے ہوئے پہنچے۔
اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران اور پولیس کی نفری پہنچ گئی جنہوں نے واردات سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے عینی شاہد کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں اور سی سی ٹی وی بھی حاصل کی جارہی ہے۔
