سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کے 10 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف 2 الگ آپریشنز کے دوران پاک فوج نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی 6 اگست کو جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں کی گئی، جہاں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی۔ فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع دیر میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس طرح دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 10 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ ان علاقوں میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کے 10 دہشتگرد ہلاک
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔
