ایران نے عالمی برادری کو آبنائے ہرمز سمیت دیگر آبی گز ر گاہوں کی بندش سے خبردار کردیا

ایران نے عالمی برادری کو آبنائے ہرمز سمیت دیگر آبی گز ر گاہوں کی بندش سے خبردار کردیا

رپورٹس کے مطابق ایران نے خبردار کیا ہے آگر امریکہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی اسی طرح جاری رہی تو دیگر بحری راستے کی بھی مکمل بندش ہوسکتی ہے.

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے خبردار کیا ہے کہ امریکی سمندری ناکہ بندی جاری رہنے سے آبنائے ہرمز اور دیگر اسٹریٹجک آبی گزرگاہوں کی مکمل بندش ہوسکتی ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے ایک بیان کے مطابق محمد باقر ذولغدر نے کہا کہ امریکہ کی مسلسل اشتعال انگیزی نہ صرف آبنائے ہرمز کو مزید محدود کر دے گی بلکہ اس کے نتیجے میں دیگر سمندری راستوں کی بندش بھی ہوسکتی ہے۔ واشنگٹن کے اقدامات کے نتائج عالمی معیشت، توانائی کی منڈی اور امریکی ووٹروں کو بھگتنا پڑیں گے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں