وسیم جمال کی کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں بطور ایڈمن آفیسر تعیناتی، ان کی ملازمت کا سب سے بڑا امتحان

وسیم جمال کی کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں بطور ایڈمن آفیسر تعیناتی، ان کی ملازمت کا سب سے بڑا امتحان

سندھ سوشل سیکورٹی کا کلثوم بائی ولیکا اسپتال جو HIV وائرس سے متاثرہ مریضوں کا مرکز بن چکا ہے وہاں ذمہ داریاں ادا کرنا ایک چیلنج ہوگا

کراچی: سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے ایک انتہائی ایماندار اور قابل افسر کو جو سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے ہیڈ آفس میں انتہائی سینئر پوسٹ پر تعینات تھے اور اہم ذمہ داریاں ادا کررہے تھے، اس دوران سیسی نے نا صرف انتہائی اہم کامیابیاں حاصل کیں، بلکہ کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کی سربراہی میں کئے اہم منصوبوں پر کام کا آغاز بھی کیا

وسیم جمال اس وقت سندھ سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں بطور ڈائریکٹر سی اینڈ بی، اور ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ و ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے فرائض انجام دے رہے تھے

دوران تعیناتی انھوں نے ناصرف کئی سالوں بعد سندھ سوشل سیکورٹی میں ٹریننگ کے مختلف پروگرامز کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا، بلکہ محنت کشوں و آجروں کے ساتھ کئی اہم مشاورتی اجلاس بھی منعقد کئے، جس میں پہلی بار سیسی انتظامیہ نے براہ راست محنت کشوں و آجروں کے مسائل و مشکلات کو سنا بلکہ انھیں سوشل سیکورٹی کے مختلف منصوبوں و کارکردگی سے بھی آگہی فراہم کئی

ایک ایسے وقت میں جب سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن اور بلخصوص کلثوم بائی ولیکا اسپتال کا نام قومی و بین الاقوامی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے اور ہر روز کوئی نا کوئی منفی خبر اخبارات میں کی جگہ حاصل کررہی ہے، ان مشکل و ناموافق حالات میں وسیم جمال کی کلثوم بائی ولیکا اسپتال، سائیٹ کراچی میں تعیناتی ان کے لیے ایک مشکل چیلنج سے کم نہیں ہوگا، ڈپٹی ڈائریکٹر سیسی، وسیم جمال کا تاثر ہمیشہ ایک مزدور دوست افسر کا رہا ہے، ان کے لیے ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ سمیت اسپتال میں علاج و معالجہ کے لیے آنے والے محنت کشوں ان کے لواحقین کو مطمئن کرنا آسان کام نہیں ہوگا،

موجودہ میڈیکل سپریڈنٹ سرجن غیاث الدین اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سلیم اللہ دن رات محنت کشوں اور ان اہل خانہ کو بہترین طبی خدمات کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ان دونوں سنیئر ڈاکٹرز کا شمار بھی سندھ سوشل سیکورٹی کے ایماندار و محنتی افسران میں ہوتا ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں