پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز بھی اضافہ
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 3 روپے 66 پیسے مہنگا کر دیا ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید 4 روپے 80 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے طریقہ کار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا گیاہے۔
