سعودی اتحادی افواج کا یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثی فوجی ٹھکانوں پر حملہ

سعودی اتحادی افواج کا یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثی فوجی ٹھکانوں پر حملہ

سعودی اتحادی افواج نے یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران حوثیوں سے منسلک فوجی ٹھکانوں اور اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور تمام بندرگاہیں جہاز رانی کے لیے معمول کے مطابق کھلی ہیں۔

سعودی اتحادی افواج کے مطابق تباہ کیے گئے اہداف کا تعلق بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات سے تھا، جبکہ خبردار کیا گیا کہ اگر حوثیوں کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس سے قبل حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل المسیرہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی جنگی طیاروں نے الحدیدہ اور یمن کے جزیرہ کمران پر فضائی حملے کیے، جبکہ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ الحدیدہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل حوثی جماعت انصاراللہ نے دو سعودی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں