پاکستان، قطر اور مصر کی بڑی سفارتی کوشش، امریکا اور ایران کو 10 روزہ جنگ بندی کی پیشکش

پاکستان، قطر اور مصر کی بڑی سفارتی کوشش، امریکا اور ایران کو 10 روزہ جنگ بندی کی پیشکش

واشنگٹن / دوحہ: امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر، پاکستان، مصر اور دیگر علاقائی ثالثوں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کو 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے.

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت ایران کے ساتھ جاری تنازع میں ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکے ہیں جہاں امریکی اور اسرائیلی حکام کے مطابق ان کے سامنے دو بڑے راستے موجود ہیں۔ پہلا راستہ یہ ہے کہ محدود مدت کی 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا جائے تاکہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہو سکے اور سفارتی مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔ دوسرا راستہ یہ بتایا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی کرے تاکہ تہران پر مزید دباؤ ڈال کر اسے اپنی شرائط تسلیم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

امریکی ویب سائیٹ ایگزیوس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ابھی تک کسی ایک آپشن پر حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم امریکی حکام کا خیال ہے کہ آئندہ چند دن اس بات کا تعین کریں گے کہ واشنگٹن کس حکمت عملی کو اختیار کرتا ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر، پاکستان، مصر اور دیگر علاقائی ثالثوں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کو 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں