کراچی کے ریگل چوک کا نام تبدیل، ختمِ نبوتؐ چوک رکھ دیا گیا

کراچی کے ریگل چوک کا نام تبدیل، ختمِ نبوتؐ چوک رکھ دیا گیا

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی ریگل چوک کا نام تبدیل کردیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ریگل چوک کا نام تبدیل کرکے ختمِ نبوتؐ چوک رکھ دیا گیا۔ یہ اقدام حضور اکرم ﷺ سے محبت و عقیدت کے اظہار کے طور پر کیا جا رہا ہے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا میونسپل کمشنر ابرار جعفر اور سٹی کونسل کے اراکین کے ہمراہ ریگل چوک کا دورہ۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ربیع الاول کے موقع پر ختمِ نبوتؐ چوک کی ازسرِنو تعمیر و آرائش کی جائے گی۔ربیع الاول کے دوران شہر بھر میں خصوصی صفائی، روشنی اور تزئین و آرائش کے انتظامات کیے جائیں گے۔کراچی بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور مذہبی احترام کی روشن مثال ہے۔کراچی وہ شہر ہے جہاں تمام مذہبی تہوار اور مقدس مواقع باہمی احترام، امن اور بھائی چارے کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ربیع الاول کے جلوسوں اور اجتماعات کے راستوں پر صفائی، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر شہری سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ربیع الاول کے مقدس مہینے کے دوران تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں گے۔ختمِ نبوتؐ چوک کی تعمیر و آرائش کا کام شروع، ربیع الاول سے قبل مکمل کرنے کا ہدف مقرر۔ختمِ نبوتؐ چوک کا نام رکھنے کی تجویز سیاسی رفقا اور تنظیم کی مشاورت سے منظور کی گئی۔ربیع الاول سے قبل ختمِ نبوتؐ چوک کی ازسرِنو تعمیر و آرائش مکمل کر لی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں