کینیڈین وزیرِ خارجہ کی وزارتِ داخلہ اسلام آباد آمد، وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی سے ملاقات

کینیڈین وزیرِ خارجہ کی وزارتِ داخلہ اسلام آباد آمد، وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی سے ملاقات

کینیڈین وزیرِ خارجہ انیتا آنند کی وزارتِ داخلہ اسلام آباد آمد، وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی سے ملاقات

ملاقات میں پاک کینیڈا تعلقات، تجارت، سکیورٹی اور باہمی روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیرقانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ، سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے اشتراکِ کار بڑھانے پر گفتگو کی گئی

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران کی ٹریننگ و ایکسچینج پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزراء کا دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایم او یو پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق

ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کیساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینا چاہتا ہے،پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

کینیڈین وزیرِخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے فریم ورک مرتب کیا جانا چاہیے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، کینیڈین ہائی کمشنر، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں