سستی شہرت یا سیاسی فائدے کے لیے بیانات دینا قابلِ افسوس ہے: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بانی پی ٹی آئی کی بہن کے معرکۂ حق اور پاک فوج سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔سستی شہرت یا سیاسی فائدے کے لیے ایسے بیانات دینا قابلِ افسوس ہے۔
گورنر پنجاب نے بری، بحری اور فضائی افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اختلافِ رائے کا حق حاصل ہے۔تاہم قومی مفاد اور ملک کے وقار کو مقدم رکھنا چاہیے۔
