ایران جنگ کے باعث تیل کی عالمی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی
امریکا اورایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کئی ماہ کی بلند ترین سطح پرآگیا ہے.
برینٹ خام تیل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ دونوں کی قیمتیں کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
برینٹ خام تیل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ دونوں کی قیمتیں کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 3.10 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 87.33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے.
رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر تنازع طویل ہوا تو خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر جا سکتی ہے۔
