وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفد کی سربراہی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کورآرڈینیٹر مولانا طاہر محمود اشرفی کر رہے ہیں۔
ملاقات میں سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر محنت سعید غنی، صوبائی وزیر مذہبی امور ریاض شاہ شیرازی ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو ، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، اور دیگرحکام شریک
وفد میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیم میجر جنرل (ر) ڈاکٹر غلام قمر، سیکریٹری قومی پیغامِ امن کمیٹی عاشق حسین شیخ، صوبائی و قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین بڑی تعداد میں شامل
علامہ سید اطہر حسین مشہدی، مفتی محمد جان نعیمی، پنڈت مہاراج گوسوامی گیر اور، سردار رمیش سنگھ اور دیگر شخصیات کی خصوصی شرکت
وزیراعلیٰ سندھ کا مولانا طاہر اشرفی کی قیادت میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد کا خیرمقدم
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امن، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے قومی پیغامِ امن کمیٹی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، سندھ صوفیائے کرام، محبت، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سرزمین ہے۔امن، برداشت، قانون کی بالادستی اور باہمی احترام ہی پائیدار ترقی اور قومی استحکام کی ضمانت ہیں۔
وزیراعلیࣿ سندھ نے کہا سندھ میں ہندو برادری، سکھ برادری، عیسائی اور پارسی برادری اور دیگر اپنے تہوار آزادانہ اور اپنے عقائد سے مناتے ہیں
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی اور صوبائی پیغامِ امن کمیٹی کا قیام قومی ہم آہنگی کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے، سندھ حکومت قومی اور صوبائی پیغامِ امن کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔آئینِ پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کے جان، مال، عزت، مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کا تحفظ حکومت ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ محرم الحرام، عید میلاد النبی ﷺ، چہلم، کرسمس، ایسٹر، دیوالی، ہولی اور دیگر مذہبی تہواروں کے پرامن انعقاد کو یقینی بناتے ہیں، انتہاپسندی، فرقہ واریت اور نفرت انگیزی کے خاتمے کے لیے علماء، میڈیا، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا،علماء کرام اور مشائخ اسلام کے حقیقی پیغامِ امن، اعتدال، اخوت اور انسان دوستی کو عام کریں،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور غلط معلومات کا مقابلہ مثبت قومی بیانیے اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل سے کیا جا سکتا ہے، نوجوانوں میں برداشت، آئینی اقدار، قومی ذمہ داری اور مثبت شہریت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، علماء اور اقلیتی رہنماؤں کے درمیان مؤثر رابطہ امن و امان کے لیے ناگزیر ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیغامِ پاکستان‘ انتہاپسندی، فرقہ واریت اور تشدد کے خلاف قومی اتفاقِ رائے کی مؤثر دستاویز ہے،بین المذاہب مکالمے اور اقلیتی برادریوں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، مجوزہ صوبائی علماء، مشائخ اور بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے سندھ حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ہم آئین کی بالادستی، مذہبی آزادی، قومی یکجہتی، برداشت اور پائیدار امن پر مبنی پاکستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔
مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی کا مشن پاکستان میں امن، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ علماء کرام، مشائخ، اقلیتی رہنما، ریاستی ادارے اور سول سوسائٹی مل کر انتہاپسندی، فرقہ واریت اور نفرت انگیزی کا مؤثر مقابلہ کریں۔سندھ کی روایات، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی پورے پاکستان کے لیے ایک مثالی نمونہ ہیں۔سندھ حکومت کی جانب سے امن، مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ قابلِ تحسین ہیں۔
مولانہ طاہر اشرفی نے وزیراعلیٰ سندھ کا مذہبی رواداری کے لیئے مثبت اور جاندار انداز میں پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا
