پاک۔انڈونیشیا دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط تر ہوتی جارہی ہے: وزیراعلیٰ سندھ

پاک۔انڈونیشیا دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط تر ہوتی جارہی ہے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈونیشیا۔پاکستان سرمایہ کاری اور تجارتی فورم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں یہاں موجود  تمام معزز مہمانانِ گرامی کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں؛ اس شاندار تقریب میں شرکت میرے لیے باعثِ مسرت و سعادت ہے۔سندھ کے عوام کی  طرف  سے  انڈونیشیا اور اُن کی عوام  کے لیے محبت اور مہمان نوازی کے جذبات کا اظہار کرتا ہوں۔انڈونیشیا  پاکستان کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی احترام، ثقافتی قربت اور باہمی تعاون کا دیرینہ اور مضبوط رشتہ قائم ہے۔پاکستان اور انڈونیشیا  ہمیشہ سے ہی  علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے آرہے ہیں۔ پاک۔ انڈونیشیا دوستی وقت کے ساتھ ساتھ  مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔مستحکم معاشی اور تجارتی شراکت داری  سے  تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔سندھ پاکستان کی معیشت کا محرک ہے؛ اور کراچی ملک کا مالیاتی اور تجارتی مرکز ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کا  قومی محصولات، صنعتی پیدوار، برآمدات اور سرمایہ کاری میں نمایاں  کرادار ہے۔سندھ پاکستان کا بندرگاہی صوبہ ہے۔صوبے میں  وسیع صنعتی زونز، جدید مالیاتی ادارے اوربہترین کاروباری ماحول موجود ہے۔سندھ حکومت ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری  میں دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے  سرمایہ کاری سہولت ، انفرااسٹرکچر  کی جدیدیت ، ڈیجیٹل خدمات اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔سندھ کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے پسندیدہ مرکز بنانا ہی ہمارا وژن ہے۔پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارت میں حوصلہ افزا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ہمارے معاشی تعلقات روایتی تجارت سے کہیں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سندھ میں  قابلِ تجدید توانائی، ادویات ، مینوفیکچرنگ، زرعی شعبہ، لاجسٹکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈڈ صنعتوں میں باہمی تعاون کے بے شمار  مواقع موجود ہیں۔شمسی اورونڈ انرجی کے منصوبوں سمیت قابلِ تجدید توانائی کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ کراچی کا اسٹریٹجک محلِ وقوع اور بندرگاہیں بہترین رابطہ لاجسٹکس اور سپلائی چین میں سرمایہ کاری کے لیے غیر معمولی سہولت فراہم کرتا ہے۔ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (CEPA) کو فروغ کے حوالے سے مذاکرات کو سراہتا ہوں۔معاہدہ دونوں دوست ممالک کے درمیان معاشی انضمام کو مزید رتقویت فراہم کرے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں