بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، مزید 8 دہشت گرد ہلاک، تعداد 117 ہوگئی
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے
بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ جاری ہے جس میں مزید 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا گیا
’آپریشن شعبان‘ میں 5 روز میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 117 ہوگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ میں فتنۃ الخوارج کے خلاف علاقے میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
