آباد کے وفد نے چیئرمین حسن بخشی کی سربراہی میں میئر کراچی سے ملاقات

آباد کے وفد نے چیئرمین حسن بخشی کی سربراہی میں میئر کراچی سے ملاقات

کراچی: آباد بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین حسن بخشی کی سربراہی میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی شعبے اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری اس وقت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جس سے کروڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہم کچی آبادیوں کے ترقیاتی ماڈل کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، اس مقصد کے لیے آباد بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن ہمارا ساتھ دے۔ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک ہے، شہر میں جدید پارکنگ پلازوں کے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ابرار جعفر، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو، متعلقہ افسران اور بلڈرز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں