رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی اور چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن یوسی ون کا دورہ، مائی گاڑی کی درگاہ پر حاضری
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات محترمہ شرمیلا فاروقی اور ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے یونین کونسل ۱ مائی گاڑی کا دورہ کیا۔
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات شرمیلا فاروقی اور ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے یونین کونسل ۱ مائی گاڑی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرک ویسٹ کے صدر عابد حسین ستی،انفارمیشن سیکٹری علی اکبر کاچھیلو ، سینئر رہنما اختر لنڈ ،جاوید بروہی میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین رانا محمد عارف دیگر عہدے داران و کارکنان علاقائی معززین بڑی تعداد میں ہمراہ تھے ۔
دورے کا مقصد علاقے میں ‘کلک’ (CLICK) کے تعاون سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔
دورے کے دوران وفد نے مکمل ہونے والے ‘محمد علی رند پارک’ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر شرمیلا فاروقی اور حاجی نواز علی بروہی نے پارک میں سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسے علاقے کے مکینوں، بالخصوص بچوں اور بزرگوں کے لیے ایک بہترین تفریحی ذریعہ قرار دیا۔ اس کے بعد وفد نے مکمل ہونے والے مقامی گرلز پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول کی عمارت کا خصوصی دورہ کیا۔
شرمیلا فاروقی نے اسکول کے معیار اور تعمیراتی کام کو سراہتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی شب و روز محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ انہوں نے قلیل مدت میں تعلیمی سہولیات کو علاقے کے بچوں کی دہلیز تک پہنچایا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات شرمیلا فاروقی نے کہا "عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے مکمل ہونے والے یہ منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہماری قیادت اپنے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے پر یقین رکھتی ہے۔ گرلز اسکول اور پارک کا قیام اس بات کا غماز ہے کہ ہم علاقے میں تعلیم اور صحت مند تفریح کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہم عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی طرح متحرک رہیں گے۔”
ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا "ہم مائی گاڑی سمیت اپنے پورے ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ‘محمد علی رند پارک’ کا افتتاح اور گرلز اسکول کی تکمیل ہمارے علاقے کے لیے ایک تحفہ ہے۔ میرا مستقبل کا وژن یہ ہے کہ میں اپنے علاقے کے بچوں کے لیے ایک جدید آئی ٹی سینٹر قائم کروں، جہاں وہ آئی ٹی کی جدید تعلیم حاصل کر سکیں، آن لائن ہنر سیکھ کر خود مختار بنیں اور اپنے خاندان کا سہارا بنیں۔ اس اہم منصوبے کے لیے میں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو بھی باقاعدہ درخواست دی ہے تاکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہمارے بچوں کو بہتر مواقع میسر آ سکیں انہوں نےمزید کہا کہ اس وقت یو سی مائی گاڑی میں مختلف مقامات پر سیوریج لائن بچھائی جا رہی ہے جس سے علاقے میں سیوریج نظام میں قدرے بہتری آئے گی ۔
دورے کے اختتام پر وفد نے مائی گاڑی مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے دعائیں مانگیں۔ بعد ازاں، وفد نے ٹاؤن چیئرمین
کے والد، حاجی نیک محمد بروہی کی خصوصی عیادت کی، جہاں شرمیلا فاروقی نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "حاجی نیک محمد بروہی پارٹی کے انمول ساتھی ہیں، ان کی طویل جدوجہد اور خدمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
