امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کیخلاف نئے حملوں کا سلسلہ شروع کردیا: سینٹکام
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، کارروائی پاسدران انقلاب کی جانب سے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر بردار جہاز پر حملے کے بعد کی گئی ہے۔ایرانی حملے کے بعد عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے ، جہاز پر آگ لگ گئی اور انجن روم کو شدید نقصان پہنچنا ہے جس کی وجہ سے جہاز اپنا سفر جاری رکھنے سے قاصر ہے۔
سینٹکام کےمطابق ایران کو اس سے قبل بھی تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد طرز عمل بہتر بنانے اور مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی پاسداری کا موقع دیا گیا تھا، تاہم ایران ایک بار پھر اس میں ناکام رہا۔یہ حملے امریکی صدر کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں۔
