اگر امریکا معاہدے سے پیچھے ہٹا تو ایران ہر قسم کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے: باقر قالیباف
امریکا کیساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا:باقر قالیباف
باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا معاہدے سے پیچھے ہٹا تو ایران ہر قسم کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے
ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نےکہا ہےکہ دنیا بھر کے ممالک کے لیے جنگ کا خاتمہ ترجیح ہونا چاہیے، تاہم سب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ امریکا کے ساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کے دفاع کی تیاری کبھی نہیں روکی۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا معاہدے سے پیچھے ہٹا تو ایران ہر قسم کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایران کو امریکا پر کسی قسم کا اعتماد نہیں، مذاکرات کے دوران بھی انہوں نے امریکی نائب صدر کو واضح طور پر بتا دیا تھا کہ ہمیں امریکا پر بالکل بھی بھروسہ نہیں۔
