چیئرمین جناح ٹاؤن نے محرم الحرام کے انتظامات کی جامع پروگریس رپورٹ ڈی سی ضلع شرقی کو پیش کر دی
جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی، روشنی، نکاسیٔ آب اور دیگر بلدیاتی سہولیات سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کی جناح ٹاؤن کے بروقت اور مؤثر انتظامات پر اطمینان کا اظہار، متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہا
محرم انتظامات کی پروگریس رپورٹ ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو پیش، جناح ٹاؤن کی کارکردگی کو سراہا گیا
جلوس و مجالس کے روٹس پر صفائی، سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس اور نکاسیٔ آب کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
عزاداروں کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح رہی، رضوان عبدالسمیع
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے محرم الحرام کے دوران کیے گئے بلدیاتی انتظامات اور محکموں کی کارکردگی پر مشتمل تفصیلی پروگریس رپورٹ ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نصراللہ عباسی کو پیش کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر و فوکل پرسن محکمہ مکینیکل و الیکٹریکل( M&E) نوید صدیقی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، نکاسیٔ آب اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نصراللہ عباسی نے جناح ٹاؤن کی جانب سے محرم الحرام کے دوران بروقت اقدامات، مؤثر منصوبہ بندی اور مربوط حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے چیئرمین جناح ٹاؤن، مکینیکل اینڈ الیکٹریکل(M&E)، محکمہ (بلڈنگ اینڈ روڈز)،محکمہ باغات اور دیگر متعلقہ محکموں کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور عملے نے ذمہ داری، باہمی تعاون اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے عزاداروں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی۔
اس موقع پر چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی خدمت اور شہری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی جناح ٹاؤن کی اولین ترجیح رہی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی شہریوں کو بہتر بلدیاتی خدمات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے بھرپور انداز میں کام جاری رکھا جائے گا۔
