بلاول بھٹو زرداری سے میئر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، کراچی کے اہم منصوبوں پر بریفنگ
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب کی بلاول ہاؤس میں ملاقات
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو میئر کراچی مرتضی وہاب نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کراچی کے چھ بڑے منصوبوں کی تکمیل سے متعلق بریفنگ دی
مرتضی وہاب نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ میں بتایا کہ ابراہیم حیدری ملیر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون ریلوے کالونی کے اوپر 120 دن کی مختصر مدت میں پل کی تعمیر کی گئی،عظیم پورہ فلائی اوور 93 دن میں مکمل کیا ہے، اس سہولت سے کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی اور ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لئے نہ صرف شاہراہ بھٹو کی تعمیر کی گئی بلکہ کریم آباد انڈرپاس، سینیٹرتاج حیدرپل، کورنگی کازوے پل بھی تعمیر ہوئے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہر کے نئے پمپنگ اسٹیشنز اور آر او پلانٹس سے متعلق بھی بریفنگ دی
مرتضی وہاب نے کہا کہ گٹر باغیچہ میں سیوریج ٹریٹمنٹ فیسلٹی کے پاکستان کا سب سے بڑا یومیہ 100 ملین گیلن پلانٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ شہر کی ترقی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
