شارجہ سے کراچی آنے کے دوران لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا

شارجہ سے کراچی آنے کے دوران لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا

شارجہ سے کراچی آتے ہوئے گزشتہ شب اورماڑہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے نجی کارگو طیارے کا مبلہ مل گیا ہے جبکہ عملے کے ارکان کی تلاش جاری ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بیان میں بتایا کہ نجی کمپنی کے کارگو طیارے کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

بیان کے مطابق پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے سمندر میں 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے دوران لاپتہ طیارہ کے2 ایئرویز کارگو بی 737 کا ملبہ تلاش کرلیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے جاری بیان کے مطابق طیارے کا ملبہ اورماڑہ کے ساحل سے 53 نوٹیکل میل جنوب میں ملا ہے مزید شواہد اور عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے سمندر میں ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں