گلوکار طفیل سنجرانی کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار طفیل سنجرانی کو ان کی طبیعت ناسازہونے پر ڈاؤ میڈیکل کراچی منتقل کردیا گیا۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار طفیل خان سنجرانی کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں فوری طور پر کراچی کے ڈاؤ میڈیکل کے شعبہ ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔
