کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا مختلف پارکس اور پلے گراؤنڈز کا دورہ، تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے بلاک 16، 18 اور 21 میں واقع پارکس اور پلے گراؤنڈز کا دورہ کیا اور وہاں جاری تزئین و آرائش، صفائی، شجرکاری ،کرکٹ پیچ اور جاگنگ ٹریک و دیگر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف، یو سی چیئرمین فیصل شیخ، وائس چیئرمین مفتی نعمان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پارکس اور کھیل کے میدانوں کی خوبصورتی، صفائی اور سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں، بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند اور خوشگوار تفریحی ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ منصورہ گراؤنڈ بلاک 16 میں دو جاگنگ ٹریک تعمیر کیے جا رہے ہیں اور بلاک 18 خان گراؤنڈ میں پچ اور پویلین کی بھی تزین و آرائش کی جائے گی ۔ عوام کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنا منتخب بلدیاتی قیادت کی ترجیحات میں شامل ہے، محدود وسائل کے باوجود اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
