سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

سندھ میں آٹے کی قیمتوں مین استحکام کے لئے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  سندھ کابینہ کا طویل جلاس ہوا جس میں آٹے کی قیمتوں مین استحکام کے لئے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ اور پنجاب میں بمپر فصل ہوئی، ذخیرہ اندوزوں نے کاشتکاروں سے زیادہ گندم خریداری کی۔آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن صوبائی وزراء مخدوم محبوب الزمان، محمد علی ملکانی، سردار محمد بخش خان مہر کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے گودام سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پولیس اور دیگر اداروں سے مدد لی جائے گی۔ریٹیل مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کو منصوبے میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔ایس آئی ٹی سی کو منصوبے کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی گندم پالیسی 2026-2030 کے جائزے کے لیے سیکریٹری خوراک، زراعت اور قانون پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کمیٹی کو مقررہ مدت میں اپنی سفارشات صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔شوگر سیکٹر میں مشروط ڈی ریگولیشن اور مرحلہ وار تجارتی آزادی کی حمایت کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں