آج کے دن آمریت نے جمہوریت، آئین اور عوام کے حق حکمرانی کو پامال کیا:وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا یوم سیاہ کی مناسب سے پیغام
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977ء پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،5 جولائی کو عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر مارشل لا مسلط کیا گیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش عوامی رائے اور آئین پر حملہ تھی،
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آمریت نے جمہوریت، آئین اور عوام کے حق حکمرانی کو پامال کیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کا جرات، استقامت اور عوامی طاقت سے مقابلہ کیا،شہید بھٹو نے عوام کو شعور، خوداعتمادی اور جمہوری حقوق کا احساس دیا۔5 جولائی ہمیں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے تحفظ کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔جمہوریت ہی پاکستان کے استحکام، ترقی اور قومی یکجہتی کی ضامن ہے۔ہم ہر قیمت پر آئین، جمہوریت اور عوام کے حقِ حکمرانی کا دفاع کرتے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور قومی سالمیت کے خلاف ہر سازش کو عوامی طاقت سے ناکام بنایا جائے گا،شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو کی جدوجہد اور قربانی قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی،شہداءِ جمہوریت کی قربانیاں پاکستان میں آئین اور عوامی حکمرانی کی بنیاد ہیں،پاکستان کی مضبوطی جمہوری تسلسل، آئینی بالادستی اور عوام کے مینڈیٹ کے احترام میں ہے،یومِ سیاہ پر ہم عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت کے خلاف کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی بصیرت، عوامی خدمت اور جمہوری جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
