ترقی کا سفر جاری وعدے وفا ہو رہے ہیں:علی اکبر
کراچی: مورڑو میربحر ٹاؤن کے چیئرمین علی اکبر نے کہا ہے کہ نالوں کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ فٹ پاتھوں پر جدید اسٹریٹ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں، جن سے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شہریوں کو رات کے اوقات میں محفوظ اور بہتر سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔شکریہ پاکستان پیپلز پارٹی، شکریہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، شکریہ ڈسٹرکٹ کیماڑی کے صدر و ایم پی اے لیاقت علی اسکانی شکریہ ایم پی اے علی احمد جان ۔شکریہ ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر ۔شکریہ یوسی چیئرمین رانا محمد الیاس ۔الحمدللہ، بابِ خیبر سے ہزارہ چوک تک روڈ کارپیٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ایم پی اے علی احمد جان اور ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر خود موقع پر موجود رہ کر ترقیاتی کاموں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ہر منصوبہ اعلیٰ معیار کے مطابق بروقت مکمل ہو۔
نالوں کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ فٹ پاتھوں پر جدید اسٹریٹ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں، جن سے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شہریوں کو رات کے اوقات میں محفوظ اور بہتر سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔الیکشن کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے آج الحمدللہ ایک ایک کرکے عملی شکل اختیار کر رہے ہیں۔ سڑکیں، نکاسیٔ آب، روشنی و دیگر ترقیاتی منصوبے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
یہ صرف ترقیاتی کام نہیں، بلکہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہے۔ ان شاء اللہ خدمت، تعمیر اور ترقی کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
