وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔جس میں اوور کراؤڈنگ کے مسئلے کے حل اور جیل نظام کی بہتری کے لیے تفصیلی پلان پیش کیا گیا۔
اجلاس میں ننکانہ صاحب جیل کے منصوبے کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ جس کی تکمیل کے لیے 1.3 ارب روپے منظور کیے گئے۔
وزیر اعلیٰ نے جوینائل جیلوں کی اپ گریڈیشن اور قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 30 جیل وینز کو ایئر کنڈیشنڈ اور ری ماڈل کیا جا رہا ہے۔جیلوں کی مجموعی گنجائش 30 ہزار سے بڑھا کر 39 ہزار کر دی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ جدید رمیشن مینجمنٹ سسٹم نافذ اور لیگل ایڈ کے ذریعے غریب قیدیوں کو مفت قانونی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
