عوامی سہولت کے لیے منظور کیے گئے 29 روڈز پر تیزی سے کام جاری ہے:علی اکبر

عوامی سہولت کے لیے منظور کیے گئے 29 روڈز پر تیزی سے کام جاری ہے:علی اکبر

کراچی: ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر نے بابِ خیبر سے حبیب چورنگی تک جاری روڈ کی تعمیر کے دوسرے مرحلے کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ کام کو اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ روڈ کے دونوں اطراف نالوں کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں پر جدید اور خوبصورت لائٹس بھی نصب کی جائیں گی تاکہ رات کے اوقات میں شہریوں کو بہتر سہولت، محفوظ ماحول اور علاقے کو خوبصورت منظر فراہم کیا جا سکے۔

علی اکبر نے کہا کہ عوامی سہولت کے لیے منظور کیے گئے 29 روڈز پر بھی تیزی سے کام جاری ہے، اور ان شاء اللہ بہت جلد تمام روڈز مکمل کرکے عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کا یہ سلسلہ عوام کی خدمت، علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔خدمت، ترقی اور عوامی اعتماد  یہی ہمارا عزم ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں