شہید سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کے آخری رسومات کا آغاز

شہید سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کے آخری رسومات کا آغاز

شہید سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کے آخری رسومات کا آغاز، تابوت کو تہران کی جامع مسجد پہنچا دیا گیا

تہران: ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں

شہید سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کا جسد خاکی تہران کے امام خمینی حسینیہ سینٹر میں رکھا گیا ہے تاکہ عوام، رہنما اور معزز شخصیات آخری دیدار کر سکیں۔

دارالحکومت تہران میں تعزیتی تقریبات کے سلسلے میں غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مصلیٰ الکبیر اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات نافذ ہیں جبکہ لاکھوں افراد کی شرکت کے پیش نظر متعلقہ ادارے مسلسل تیاریاں کر رہے ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی وفات نے امتِ مسلمہ کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔ ان کے بقول یہ سرخ سفر کا اختتام نہیں بلکہ اتحاد، استقامت اور ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ایرانی قوم ہر آزمائش کے بعد پہلے سے زیادہ متحد، مضبوط اور پُرامید ہو کر ابھرتی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آخری رسومات میں بھرپور شرکت کر کے قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں