آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لئے چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گیا
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے۔
تہران آمد پر ایرانی حکام نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای عالمِ اسلام کی مؤثر اور باوقار شخصیت تھے۔پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔
پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔
