نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جارہی ہے: شزافاطمہ

نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جارہی ہے: شزافاطمہ

وزارت آئی ٹی اور اگنائٹ کے تعاون سے انٹیگریٹڈ سرکٹ ڈیزائن کے طلبہ کی گریجویشن تقریب

اسلام آباد: وفاقی وزیرآئی ٹی شزافاطمہ نے تقریب سے خطاب  میں کہا کہ عالمی سطح پر چِپ ڈیزائن ماہرین کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،پاکستانی نوجوان اس شعبے میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں، ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کےلئے پرعزم ہیں۔

شزافاطمہ نے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جارہی ہے۔خواتین کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔خواتین کی شمولیت کے بغیرپائیدار ترقی ممکن نہیں ہے۔ اسکل ڈویلپمنٹ، سیمی کنڈکٹر انڈسٹری  اور مقامی سطح پر چپ ڈیزائننگ اہمیت کی حامل ہیں۔

وفاقی وزیرآئی ٹی شزافاطمہ نے کہا کہ انٹیگریٹڈ سرکٹ  ڈیزائن اینڈ ویریفکیشن پروگرام بہت اہم ہے۔  پروگرام نوجوان انجینئرز کو  جدید ڈیزائن ٹولز اور عملی تجربے سے آراستہ کر رہا ہے۔نوجوان مقامی اور عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں گے۔عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت اور وقارمیں اضافہ ہواہے۔عالمی سطح پر پاکستان کامقام اور  وقاربرقراررکھناہماری ذمہ داری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں