سندھ بدترین آبی بحران کا شکار،عوام اور آبادگار پریشان ہیں:سردار رحیم

سندھ بدترین آبی بحران کا شکار،عوام اور آبادگار پریشان ہیں:سردار رحیم

کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ بدترین آبی بحران کا شکار، عوام اور آبادگار پریشان ہیں۔پینے کے صاف پانی اور زرعی پانی کی شدید قلت سے سندھ کی زراعت تباہ ہو رہی ہے۔

اپنے ایک جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ شہری علاقوں میں صاف پانی نایاب، واٹر ٹینکر مافیا مہنگے داموں پانی فروخت کر رہا ہے،سندھ کو آئینی حق کے مطابق پانی فراہم کیا جائے، پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم بند کی جائے۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ نہروں میں پانی کی چوری، ناقص واٹر مینجمنٹ اور حکومتی نااہلی نے بحران سنگین بنا دیا۔زیرِ زمین پانی کی سطح گرنے سے ٹیوب ویلز بھی غیر مؤثر ہو رہے ہیں۔پانی کی قلت سے لاکھوں ایکڑ زرعی زمین بنجر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔وفاق اور سندھ حکومت پانی کے بحران پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔واٹر ٹینکر مافیا کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔سندھ کے عوام کا پانی پر آئینی حق ہر صورت محفوظ بنایا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں