لاہور: ٹیوشن پڑھنے کے دوران گھر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق

لاہور: ٹیوشن پڑھنے کے دوران گھر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق

لاہور: کاہنہ نو میں ٹیوشن پڑھنے کے دوران گھر کی چھت گرنے سے متعدد بچے دب گئے، ملبے سے 20 بچوں کو نکالا گیا، 14 جاں بحق ہوگئے چھ کی حالت خطرے سے باہر ہے، ملبے میں مزید 10 سے 15 بچوں کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

کاہنہ نو کے دیہاتی علاقے بستی عید گاہ میں گھر میں کسی نے ٹیوشن سینٹر کھولا ہوا تھا، جہاں روزانہ 35 کے قریب بچے پڑھنے آتے تھے، اس گھر کی دھماکے سے چھت گرگئی جو کہ ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی۔محلے داروں نے فوری طور پر امدادی اداروں کو فون کیا، پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے، ساتھ اہل محلہ بھی ہیں، فوری طور پر خاتون اسکول ٹیچر اور کئی بچوں کو نکال لیا گیا جبکہ بقیہ کی تلاش جاری ہے۔امدادی ادارے کے مطابق نکالے گئے بچوں کی سانسیں بند ہورہی تھیں امدادی کارکنان نے فوری طور پر بچوں کے منہ اور ناک سے مٹی نکالی تاکہ سانسیں بحال ہوسکیں اور انہیں اسپتال روانہ کردیا۔ نکالے گئے کئی بچوں کی حالت نازک ہے، کئی زخمی ہیں، نکالے گئے کئی بچوں کی نبض بھی نہیں چل رہی تھی اس لیے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

امدادی ادارے کے مطابق آپریشن ابھی جاری ہے فوری طور پر بچوں کی تعداد کا تعین نہیں ہوسکا، تاحال 20 بچے نکال لیے ہیں، ان کی مجموعی تعداد بیس سے پچیس کے درمیان ہوسکتی ہے جب کہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں 35 بچے ٹیوشن پڑھنے آتے تھے۔امدادی ادارے اوزاروں کے بجائے ہاتھوں سے مٹی ہٹانے کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ پھنسے بچوں کو نقصان نہ پہنچے، آپریشن مکمل ہونے میں مزید ڈھائی سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انیلہ ریحان نامی خاتون نے گھر میں ٹیوشن سینٹر کھولا ہوا تھا اور وہ خود ہی پڑھاتی تھی وہ بھی زخمی ہے اور گھر خستہ حال تھا۔ پولیس نے مالک مکان سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 8 بچے اور ایک ٹیچر زخمی ہیں،14 بچوں کی ہلاکت کنفرم ہو چکی ہے، متاثرہ عمارت ایک سنگل سٹوری بلڈنگ ہے، کمرے کی چھت پر مٹی ڈالی جا رہی تھی، مزدور کام کر رہے تھے، 5 لوگوں کو حراست میں لیا ہے، ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، جاں بحق بچے اسی محلے کے رہنے والے تھے۔

جاں بحق بچوں کے نام 1 عبداللہ ولد مصطفیٰ بعمر  8 سال  2 سلمان ولد وسیم بعمر 08 سال 3 اروج دختر مصطفیٰ بعمر 09 سال4 مہنور ولد فاروق بعمر 08 سال، 5 تشبیہ دختر شہزادہ بعمر 07 سال،6 فواد ولد محمد عابد بعمر 08 سال،7 ایمان فاطمتہ دختر مصطفیٰ بعمر 11 سال،8 خدیجہ دختر وسیم بعمر 12 سال،9 اروج دختر مرتضیٰ بعمر 06 سال،10 ارتضیٰ بعمر 04 سال،رمشا بعمر 06 سال،11 علی ولد فرمان بعمر 06 سال،12 ارحم ولد حسن علی بعمر 8 سال،13 دعا دختر گلفام بعمر 07 سال،14 عبداللہ ولد اصغر بعمر 07 سال بتائی جارہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں