صفورا ٹاؤن کونسل نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا
چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ،میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو ،اپوزیشن لیڈر سکندر علی بلوچ سمیت اراکین کونسل اور ٹاؤن کے افسران نے شرکت کی.
اجلاس میں ٹاؤن کا ایک ارب 70 کروڑ 78 لاکھ 43 ہزار 617 روپے کا اضافی بجٹ متفقہ طور پر منظور کیا گیا.
کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں صفورا ٹاؤن کونسل کا بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ،میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو اپوزیشن لیڈر سکندر علی بلوچ سمیت اراکین کونسل وافسران نے شرکت کی
اس موقع پر تلاوت کلام اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کئے جانے کے بعد رکن کونسل شمیم صدیقی نے کونسل میں ایک ارب 70 کروڑ 78 لاکھ 43 ہزار 617 روپے کے مالی سال 2026-27 کے اضافی بجٹ کی قرار داد پیش کی جسے اراکین کونسل نے متفقہ طور پر منظور کرلیا
اس موقع پر وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ نے بجٹ کو متوازن اور بہتر قرار دیا اور اپوزیشن کی جانب سے بجٹ متفقہ طور پر منظور کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، اپوزیشن لیڈر سکندر بلوچ نے کہا کہ یہ بات کوش آئند ہے کہ بجٹ متفقہ طور پر منظور کیا گیا اور امید ہے کہ صفورا ٹاؤن میں ترقیاتی کام مساویانہ بنیاد پر سر انجام دئیے جائیں گے،
چیئرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی نے اراکین کونسل کا متفقہ بجٹ منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 2023 سے بتدریج لوکل ٹیکس ریکوری بہتر ہوئ لیکن ہم اب بھی پیچھے ہیں لہذا اون ریسورسز کو بڑھانے کیلئے سر توڑ کوششیں کرنے ہونگی لوکل ٹیکس ریکوری کے مواقع دستیاب ہیں جس سے مستفید ہونے کیلئے حکمت عملی مرتب کرکے عملی کام کرنے ہونگے ہر پندرہ دن میں لوکل ٹیکس ریکوری کی کارکردگی مانیٹر کرینگے جس افسر کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی اس کیخلاف سخت ترین کاروائ عمل میں لائیں گے،او زیڈ ٹی شئیر کم ہے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے اون ریسورسز آمدنیوں کو استعمال کر رہے ہیں اس فرق کو ختم کرنے کیلئے لوکل ٹیکس ریکوری کو بڑھانا ہوگا،او زیڈ ٹی آمدنی بڑھانے کیلئے بھی اپنی تمامتر کوششیں کرینگے.
