یورپ کے بعد امریکا میں بھی سخت گرمی کی وارننگ جاری کردی گئی

یورپ کے بعد امریکا میں بھی سخت گرمی کی وارننگ جاری کردی گئی

یورپ کے بعد  امریکا میں  بھی خطرناک گرمی کی  وارننگ  جاری کردی گئی ہے۔

امریکی نیشنل ویدر سروس نے وسطی اور مشرقی ریاستوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کردی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گرمی کی لہر کئی دن تک برقرار رہے گی اور آئندہ جمعہ کو اس وقت اپنے عروج پر ہوگی جب یوم آزادی کی طویل تعطیلات شروع ہوں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں شدید گرمی سب سے جان لیوا موسمی خطرہ سمجھی جاتی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہر سال گرمی سے ہونے والی اموات کی تعداد اوسطاً بگولوں، سمندری طوفانوں اور آسمانی بجلی سے ہونے والی مجموعی اموات سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔مغربی امریکا کے بڑے حصے میں جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں