اسکیم 33 میں رکن آباد کی اراضی پر مبینہ قبضے کا معاملہ، ایس ایس پی کے خلاف کارروائی کا حکم

اسکیم 33 میں رکن آباد کی اراضی پر مبینہ قبضے کا معاملہ، ایس ایس پی کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: اسکیم 33 سیکٹر 17B میں آباد کے رکن کی 8 ایکڑ قیمتی اراضی پر مبینہ قبضے کا معاملہ۔

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ایس ایس پی کراچی ایسٹ کے خلاف محکمانہ  کاروائی کی سفارش،  ملیر کورٹ کے سینئر سول جج نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو رپورٹ ارسال کردی۔

رپورٹ کے مطابق  19 مئی 2026 کو عدالت نے اسکیم 33 کی متنازع زمین واگزار کرانے کا حکم دیا گیا تھا،  پولیس کو  عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے کی  ہدایت کی گئی تھی۔2 جون 2026 کو ناظر عدالت، پولیس اور ریونیو حکام عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لیے پہنچے تو مبینہ قابضین نے فائرنگ اور مزاحمت کی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے سے متعلق ناظر عدالت کی درخواست کے باوجود تھانہ سچل میں مقدمہ درج نہ کیا گیا، ایس ایس پی کراچی ایسٹ اور ایس ایچ او سچل کو دوبارہ  اراضی واگزار کرانے کیلئے قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا، پولیس کی جانب سے نہ مؤثر کارروائی کی گئی اور نہ ہی عدالت میں تسلی بخش رپورٹ پیش کی گئی۔ایس ایس پی کراچی ایسٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔

عدالت کا ایس ایس پی زبیر نذیر کے خلاف کارروائی اور 7 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں