رینجرز نے ٹرانسپورٹ ورکشاپ پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی

رینجرز نے ٹرانسپورٹ ورکشاپ پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی

رینجرز کے جوانوں نے بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے موسمیات چورنگی کے قریب رینجرز ٹرانسپورٹ ورکشاپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

رینجرز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے اور ورکشاپ میں داخلے میں ناکامی پر ایک دہشت گرد حملہ آور نے مبینہ طور پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد شدید فائرنگ اور دھماکوں کی بھی آوازیں سنائی دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز اہلکاروں کی بروقت اور موثر کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی افغان دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان رینجرز کے تین جوان شہید 4 زخمی ہوئے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موسمیات چورنگی کے قریب دھماکے کی آواز سننے اور فائرنگ کے مبینہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف سے رابطہ کیا

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس چیف سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ واقعہ کس طرح پیش آیا ہے ، فوری طور پر پولیس جائے وقوع پر پہنچے اور ضروری اقدامات کرے دوسری جانب موقع پر موجود پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی حتمی نوعیت تفتیش کے بعد واضح ہو سکے گی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ، چھیپا اور ایدھی کے رضا کار ایمبولینسوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں