ایسا نہ ہو کہ ایران کا وجود ہی نہ رہے:امریکی صدر کی دھمکی

ایسا نہ ہو کہ ایران کا وجود ہی نہ رہے:امریکی صدر کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر حالات نہ بدلے تو واشنگٹن اپنی فوجی کارروائیاں مزید وسیع کر سکتا ہے۔ایسا وقت بھی آ سکتا ہے جب امریکا کے لیے مزید تحمل ممکن نہ رہے ایسا نہ ہو کہ ایران کا وجود ہی نہ رہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، ساحلی ریڈار تنصیبات اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق یہ کارروائی جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی اور خطے میں ایران کی سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو امریکا اس فوجی مہم کو مکمل کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے جس کے نتائج ایران کے لیے انتہائی سنگین ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا مرحلہ بھی آ سکتا ہے جب مزید برداشت ممکن نہیں رہے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں